google-site-verification: google7ce0aa59e7493ed6.html Horticulture باغبانی - Agriculture of Pakitan
0

Horticulture باغبانی

باغبانی سے مراد پھلدار پودوں کی کاشت سبزیوں کی کاشت اور پھولدار پودوں اورآرائشی جھاڑیوں بیل دار پودوں اور درختوں کی کاشت ہے

 ( Fruit Cultivation ) پھلدار پودوں کی کاشت

باغبانی باغبانی کی اس شاخ میں پھلدار پودوں کی کاشت ہوتی ہے یہ زراعت کی ایک اہم شاخ ہے موجودہ دور میں پھلوں کی کاشت شدہ رقبے میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے پھل دار پودوں کی کاشت کے کئی فوائد ہیں پھلوں کی غذائی اہمیت کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ پھل انسان کی روح ہے تو زیادہ موزوں ہوگا جسم کی مضبوطی اور اعصابی توانائی کے لئے پھل غذا کا ایک اہم جزو ہے پھلوں میں حیاتین اور معدنی اجزاء بھی ہوتے ہیں جو انسان کے جسم میں بیماریوں سے بچنے اور محفوظ رکھنے کی قوت پیدا کرتے ہیں بعض پھل نشاستہ اور پروٹین بھی مہیا کرتے ہیں مثلا کیلا سیب بادام زیتون اور ناریل وغیرہ

 

( Arboriculture or Vegetable Cultivation ) سبزیوں کی کاشت

دبدن بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ خوراک پیدا کرنا ہمیشہ ہی سے ہر ملک کا مسئلہ رہا ہے ترقی پذیر ممالک میں جہاں آبادی کی شرح ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے یہ مسئلہ اور بھی زیادہ اہم ہیں خوراک کی کمی پوری کرنے کے لیے دو صورتیں قابل عمل ہیں پہلی یہ کہ پیداواری وسائل کو بڑھانا اور زیادہ رقبہ زیر کاشت لایا جائے اور دوسرا یہ کہ اناج کے بطور خوراک استعمال کے رجحان کو بدلا جائے کیونکہ اکثر لوگ اناج مثلا گندم چاول اور مکئی کو ہی خوراک سمجھتے ہیں سبزیوں کا وجود تو ہزاروں سال قبل مسیح میں بھی ملتا ہے

اور قرآن پاک میں بھی سبزیوں کے متعلق ذکر آیا ہے موجودہ ترقی یافتہ دور میں سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سبزیوں میں وہ تمام ضروری اجزاء یعنی حیاتین لحمیات کاربوہائیڈریٹس معدنی نمکیات لوہا چونا فاسفورس وغیرہ جو انسانی صحت کو برقرار رکھتے ہیں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور متوازن غذا کے حصول میں مدد دیتے ہیں متوازن غذا کے استعمال سے صحت کا معیار بڑھتا ہے اس کے علاوہ سبزیاں دوسری فصلوں کے مقابلے میں خوراک بھی زیادہ بہم پہنچاتی ہیں اور اس سے آمدنی بھی زیادہ حاصل ہوتی ہے

 

( Floriculture ) پھول دار پودوں کی کاشت

 

  باغبانی کی اس شاخ میں پھول دار پودوں کی کاشت ہوتی ہے کچھ عرصہ پہلے اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا لیکن موجودہ دور میں اس شعبے نے صنعت کی حیثیت اختیار کرلی ہے پاکستان میں بہت سےکاشتکار پھولوں کی کاشت سے بہت منافع کماتے ہیں انہیں پھولوں سے شہد کی مکھیاں خوراک حاصل کرتی ہیں اور پھول آرائش و زیبائش میں بھی استعمال ہوتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *