google-site-verification: google7ce0aa59e7493ed6.html Animal Husbandry جانوروں کا پالنا ونگہداشت - Agriculture of Pakitan
0

Animal Husbandry جانوروں کا پالنا ونگہداشت

زراعت کی اس شاخ کا تعلق پالتو مویشیوں یا جانوروں کی نشونما سے ہے اس میں ان کے متعلق تمام اہم امور مثلاً جانوروں کی نسل کشی خوراک اور ان کی دیکھ بھال شامل ہیں اس شاخ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ جانورں کی بدولت ہمیں کھانے کے لئے گوشت دودھ پنیر انڈے وغیرہ پہننے کے لئے جوتے گرم کپڑے اور استعمال کے لیے چمڑے کا دیگر سامان حاصل ہوتا ہے اس کے علاوہ بھی جانوروں سے ہمیں بہت سی فاضل پیداوار حاصل ہوتی ہیں مختصراً یہ کہ زراعت کی ترقی کے لئے جانور بہت ضروری ہے ہی اس شعبے کی مزید کئی ایک شاخیں ہیں مثال کے طور پر

 

گوشت دینے والے جانوروں کا پالنا ڈیری فارمنگ

گوشت دینے والے جانوروں کا پالنا

 

Stock Rearing گوشت دینے والے جانوروں کا پالنا ڈیری فارمنگ

مویشی پالنازراعت کی اہم شاخ ہے مشینی دور کے باوجود زراعت کے اہم اور بڑے کام مثلاً زمین کی تیاری فصلوں کی کاشت برداشت اور باربرداری وغیرہ مویشیوں کی مرہون منت ہے اس کے علاوہ ان جانوروں سے ہم کھانے پینے کی چیزیں مثلا دودھ اور گوشت حاصل کرتے ہیں یہ جانور ہمیں آرام و آسائش اور تفریح کا سامان بھی مہیا کرتے ہیں ان کی کھال جوتے کھیلوں کا سامان سوٹ کیس تیل کے کپے لیمپ شیڈز وغیرہ بنانے کے کام آتی ہے اون پشم اور بالوں سے ہم اپنے لئے گرم کپڑے سویٹر کمبل ٹوپیاں قالین اور برش وغیرہ تیار کرتے ہیں ہڈیوں اور سینگوں سے چاقو چھریاں چھڑیاں اور کٹلری کے سامان کے دستے بٹن اور کنگھے وغیرہ تیار کرتے ہیں ہڈیوں کا چورا جانوروں کی خوراک تیار کرنے اور کھاد کے طور پر استعمال ہوتا ہے ہڈیوں اور گوشت کے پٹھوں سے سریش تیار کی جاتی ہے جو پالش اور وارنش بنانے میں کام آتی ہے خوشی کی تقریبات اور میلے ٹھیلے کے موقع پر ہی جانور ہمارے لیے تفریح کا سامان پیدا کرتے ہیں گھوڑاناچ گھوڑا دوڑ نیزہ بازی پولو کا کھیل اونٹوں کا ناچ اونٹوں کی کشتی بیلوں کی دوڑ ہل اور ریٹ چلانے کے مقابلے خاص طور پر قابل ذکر ہیں جانوروں کے بغیر ہم آرام دہ اور خوشحال زندگی کا تصور نہیں کر سکتے

Dairy Farming ڈیری فارمنگ

ڈیری فارمنگ کا مطلب ان جانوروں کا پالنا ہے جن سے دودھ حاصل کیا جاتا ہے مثلا گاۓ بھینس وغیرہ ڈیری فارمنگ کی اہمیت کا اندازہ دودھ کی مانگ اور رسد سے لگایا جاسکتا ہے اور مزید ضرورت کا احساس دودھ کی روز افزوں بڑھتی ہوئی قیمتیں دلاتی ہیں پاکستان میں ڈیری فارمنگ نے خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے

گوشوارہ کا جائزہ لینے سے یہ اندازہ ہوگا کہ پچھلے برسوں میں ڈیری کی صنعت میں کس قدر ترقی کی ہے گوشوارہ کے مطابق سال 01-2000 میں پاکستان میں دودھ کی پیداوار 26284 ٹن تھی جو بڑھ کر 29472 ٹن تک پہنچ گئی لیکن ملک کی آبادی جس رفتار سے بڑھ رہی ہے دودھ کی پیداوار اس تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا اس لیے اس صنعت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *