google-site-verification: google7ce0aa59e7493ed6.html ( Poultry Farming ) مرغبانی - Agriculture of Pakitan
0

( Poultry Farming ) مرغبانی

مرغبانی زراعت کی ایک اہم شاخ ہے مرغبانی سے مراد وہ تمام پرندے پالنا ہے جن سے انسان گوشت اور انڈے حاصل کے علاوہ اور بہت سی ضروریات پوری کرتا ہے اس میں مرغیاں بٹیر تیتر وغیرہ شامل ہیں بعض پرندوں کے پروں سے گدے اور تکیے بھرنے کا کام لیا جاتا ہے انڈے کھانے کے علاوہ ادویات اور بیکری کی اشیاء تیار کرنے میں بھی استعمال ہوتے ہیں کچھ عرصہ پہلے مرغبانی سے لوگ اتنے واقف ناتھے لیکن اب مرغبانی نے ایک صنعت کی شکل اختیار کر لی ہے پاکستان میں مرغبانی کی ترقی کا اندازہ اس گوشوارے سے لگایا جاسکتا ہے

گوشوارے کے مطابق پاکستان میں 01-2000 میں انڈوں کی پیداوار7507 ملین تھی 04-2005 میں انڈوں کی پیداوار میں حیرت انگیز ترقی ہوئی اور اس طرح گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا سال 01-2000 میں گوشت کی پیداوار 329 ملین ٹن تھی اور  سال 04-2005 میں بڑھ کر 418 ملین ٹن پر  پہنچ گئی تاہم یہ بات واضح ہے کہ ابھی گوشت کی پیداوار ملکی ضروریات سے بہت کم ہے اس لیے گوشت والے جانوروں کی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *