google-site-verification: google7ce0aa59e7493ed6.html Fish Farmingمچھلیوں کا پالنا - Agriculture of Pakitan
0

Fish Farmingمچھلیوں کا پالنا

زراعت کی اس شاخ کا تعلق مچھلیوں کی افزائش اور پیداوار سے ہے اس شعبہ میں مچھلیوں کی غذائی افادیت و اہمیت کی فارم بنانے کے طریقے مچھلیوں کا انتخاب اور مچھلیوں کی دیکھ بھال وغیرہ کے متعلق ضروری باتیں شامل ہیں مچھلی کے گوشت میں وہ تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے ضروری ہیں مچھلی میں لحمیات حیاتین روغنی اجزاء اور معدنیات وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کا گوشت جلد ہضم ہوتا ہے بعض ممالک میں مچھلیوں کی پرورش کے بارے میں اس قدر ترقی ہوئی ہے کہ ان کی تجارت کا دارومدار مچھلیوں کی برآمد پر ہے پچھلے چند برسوں میں پاکستان نے زراعت کی اس شاخ میں کافی ترقی ہوئی ہے جیسا کہ گوشوارہ سے پتہ چلتا ہے کہ 2000 میں پاکستان کی مچھلی کی پیداوار 614.8 ٹن تھی اور 2004 میں اس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے لیکن امید کی جاتی ہے کہ ایسا وقت آئے گا کہ پاکستان میں مچھلیوں کی  برآمد سے زرمبادلہ کمایا گا کیونکہ پاکستان کے آبی وسائل بہت وسیع وعریض ہیں اور یہاں مچھلی پالنے کے وسیع امکانات موجود ہیں

مچھلیاں پالنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے زراعت اور پرورش حیوانات کے امور میں اس قدر مناسبت ہے کہ پاکستان کے کاشتکار اس فن کو بڑی آسانی سے اپنا سکتے ہیں مچھلیاں پالنے میں انہی اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے جو کھیتی باڑی میں پیش نظر آتے ہیں مثلا اچھی نسل اچھی جگہ (تالاب) بہتر پرورش اور دیکھ بھال وغیرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *