google-site-verification: google7ce0aa59e7493ed6.html Apiculture (شہد کی مکھیاں پالنا (مگس بانی - Agriculture of Pakitan
0

Apiculture (شہد کی مکھیاں پالنا (مگس بانی

یہ بھی زراعت کی اہم شاخ ہے مگس بانی کا مطلب شہد کی مکھیاں پالنا ہے اس میں شہد کی مکھیوں کی خوراک شہد کی مکھیوں کا اکٹھا کرنا اور چھتے سے شہد حاصل کرنا وغیرہ شامل ہیں خوش قسمتی سے پاکستان میں پھول دار پودے بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ ماحول اور آب و ہوا شہد کی مکھیوں کے لئے نہایت سازگار ہیں اس لیے مگس بانی کی صنعت کا مستقبل کافی روشن ہے شہد میں مختلف قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں مثلا شکر کے اجزا لحمیات نمکیات حیاتین اور دوسرے قوت بخش اجزاءشامل ہیں شہد میں شکر  کے جو اجزاء پاۓ جاتے ہیں ان میں زیادہ سے تر خون میں براہ راست جذب ہوجاتے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں قرآن پاک میں بھی شہد کے بارے میں آیا ہے جس کا ترجمہ ہے

اس شہد میں لوگوں کے لئے شفا ہے

شہد کے چند خواص ایسے ہیں جو انسانی جسم میں جراثیم کے خاتمہ اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں شہد ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ شہد کی مکھیاں صرف شہد ہی پیدا نہیں کرتی بلکہ بعض پھل دار پودوں سبزیوں اور تیل دار اجناس کے نر حصوں سے مادہ حصوں تک ذرگل پہنچانےکازریعہ بنتی ہیں جس سے عمل زیرگی سرانجام پاتا ہے اور شہد کی مکھیاں اس مہں اہم کردار ادا کرتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *