google-site-verification: google7ce0aa59e7493ed6.html Introduction of Course کورس کا تعارف - Agriculture of Pakitan
0

Introduction of Course کورس کا تعارف

  موجودہ دور میں زراعت صرف ایک پیشہ ہی نہیں بلکہ ایک صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہے پچھلے دس سال میں پاکستان نے زراعت کے میدان میں خاطر خواہ ترقی کی ہے اس کے باوجود خود کفالت کی اس حد تک نہیں پہنچا جا سکا جو قومی ضرورت ہے

 قومی طور پر زراعت کے شعبہ میں خود انحصاری اور خود کفالت کے حصول کے لیے زراعت سے متعلقه افراد کی جدید خطوط پر تعلیم اور فنی تربیت لازمی ہے تاکہ ملک کے کاشتکاراور زراعت سے دلچسپی رکھنے والے دوسرے حضرات نہ صرف جدید سائنسی تحقیق کے نتائج سے آگاہ ہوں بلکہ ان نتائج کو قومی طور پر اپنے حالات کے مطابق استعمال بھی کر سکیں استعمال بھی کر سکیں

جدید زراعت کے اس کورس میں بنیادی طور پر انہی باتوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے تاکہ کاشتکار اپنی کوششوں کے بهتر نتائج حاصل کر سکیں اس طرح مختلف زرعی کاموں کے بارے میں جدید معلومات کو عملی شکل دے کر نہ صرف خود وہ زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کو ذرعی خود کفالت اور خوشحالی کی منزل پر پہنچا سکتے ہیں اس کورس میں 09 یونٹ ہیں جن میں مختلف شعبہ جات کے تعارف سے لے کر زمین کی زرخیزی کهادوں کی کارکردگی بڑھانے آب باشی اور پانی کے ضیاع کو بچانے فصلوں کی کاشت اور حفاظت فصلوں کی ذخیرہ کاری کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کی ضروریات واہمیت اور متعلقہ مسائل کے بارے میں بتایا گیا ہے

 اس کی معاونت کے لیے حسب ضرورت ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرام پیش کیے جائیں گے تاکہ ہمارے  کاشتکاراور ذراعت سے دلچسپی رکھنے والے دوسرے حضرات بھی استفادہ کر سکیں ہمیں امید ہے کہ یہ کورس زراعت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا انشاءاللہ 

ڈاکٹر شبیر احمد

کورس رابطہ کار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *